فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)خواجہ اسد اعجاز منا اور اس کی ٹیم نے میلہ لوٹ لیا’ اس قدر شاندار جلسہ کروا کر میرا دل جیت لیا’ آج انہوں نے دوستی کا حق ادا کر دیا’ ان خیالات کا اظہار امیدوار پی پی 116 مسلم لیگ (ن) رانا احمد شہریار خاں نے جھنگ بازار میں منعقدہ جلسہ کے شرکاء سے کیا’ اس سے قبل رانا احمد شہریار خاں کو بھگی میں بٹھا کر جلسہ گاہ لایا گیا’ تمام راستے آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا اور رانا ثناء اللہ زندہ باد’ رانا احمد شہریار خاں زندہ باد کے فلک شگاف نعروں سے فضاء گونجتی رہی’ خواجہ اسد اعجاز منا کے بھائیوں اوران کی ٹیم نے رانا احمد شہریار خاںپر ہزاروں روپے نچھاور کئے’ رانا احمد شہریار خاںنے خواجہ اسد اعجا منا اور ان کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا میں نے اپنی انتخابی کمپین میں اس سے بڑا جلسہ نہیں دیکھا’ انہوں نے کہا کہ یہی جوش اور جذبہ مجھے 8 فروری کو چاہئے’ اگر 8 فروری کو بھی آپ لوگوں نے یہی جوش اور جذبہ دکھایا اور اپنا اور اپنے اہل خانہ کا ووٹ کاسٹ کروا دیا تو ہم ریکارڈ لیڈ سے کامیاب ہوں گے’ اس موقع پر انہوں نے جھنگ بازار کے مسائل کا بھی ذکر کیا۔
