59

خواجہ رضوان کی میاں نواز شریف سے ملاقات ، جنرل الیکشن پر تبادلہ خیال

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ(ن)کے نامزدامیدوار PP-117خواجہ محمد رضوان نے اپنے بھائی خواجہ محمد لقمان کے ساتھ قائد میاں محمد نوازشریف سے ملاقات کرکے انہیں فیصل آباد کی سیاسی صورتحال اورالیکشن مہم سے آگاہ کیا،اس موقع پر 2فروری کومحترمہ مریم نوازکی فیصل آباد آمد پران کے فقیدالمثال استقبال اورتاریخ سازجلسہ عام کیلئے انتظامات پربھی غور ہوا،پاکستان مسلم لیگ(ن)کے قائد میاں محمد نوازشریف نے ٹکٹ ہولڈر پی پی 117خواجہ محمد رضوان کی پارٹی خدمات کوسراہتے ہوئے اس یقین کااظہارکیا کہ اس سلسلے میں بھی خواجہ محمد رضوان پارٹی کارکنوں اورعوام کومتحرک کرکے اپنا بھرپورکرداراداکریں گے جاتی امراء میں ہونے والی ملاقات کے دوران خواجہ محمد رضوان نے 2فروری کومحترمہ مریم نوازکی فیصل آباد آمد کے حوالے سے کئے جانے والے بھرپورانتظامات سے قائد میاں محمد نوازشریف کوآگاہ کیا،اس موقع پر خواجہ محمد رضوان سے بات چیت کرتے ہوئے میاں محمد نوازشریف نے کہا کہ 21اکتوبرکومینارپاکستان پرہونے والے جلسہ عام کوتاریخ سازبنانے کیلئے بابائے سیاست چوہدری شیرعلی کی زیرقیادت چوہدری عابد شیر علی اورخواجہ محمد رضوان نے جومثالی جدوجہد کی اسے قائدین نے سراہا جوآپ کی پارٹی خدمات کا اعتراف ہے،اس موقع پر سب سے بڑا جلوس عابد شیر علی اورخواجہ محمد رضوان کی زیرقیادت مینارپاکستان پہنچا تھا اور یہ بات روزروشن کی طرح عیاں ہے کہ وہ 2فروری کوفیصل آباد میں مریم نواز کے جلسہ عام کی تاریخ کامیابی کیلئے بھی ان کا کردارمثالی ہوگا،اس موقع پر ٹکٹ ہولڈر پی پی 117خواجہ محمد رضوان نے قائد میاں محمد نوازشریف کوبتایا کہ ہم نے اس سلسلہ میں بھرپورمہم شروع کررکھی ہے اور2فروری کومحترمہ مریم نواز کی فیصل آباد آمد پران کے فقیدالمثال استقبال اورجلسہ عام کوتاریخ ساز کامیابی سے ہمکنار کرکے تاریخ رقم کرینگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں