38

خواجہ شجر محمود’نوید مختارگھمن کے قتل کی پُرزور مذمت

فیصل آباد(پ ر)مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے سرپر ست اعلی وصدرانجمن تاجران سٹی فیصل آباد خواجہ شاہد رزاق سکا ، جنر ل سیکرٹری شیخ سعید احمد ، ڈپٹی سیکر ٹر ی میاں ریاض شاہد اورسینئر ر ہنما ئو ں مرزا طالب صدیق بیگ، مرزا محمد شفیق ،مر ز ا مظہر صدیق بیگ،حافظ شفیق کا شف ، حاجی شمشاد ، مرزا اشرف مغل ، اعجاز چوہدری ، رائو ہاشم علی ، شیخ امجد عقیل ،عباس حیدر شیخ، چو ہد ری شاہد ندیم ، مظفر یوسف کھو کھر ،چوہدری عبدالرحمن اور دیگرنے ممتاز صنعتکارخواجہ ٹیکسٹائل انڈسٹری کے مالک خواجہ شجر محمود اورڈسٹرکٹ بار کے سا بق صدر نوید مختار گھمن اور انکے ڈرائیور کے وحشیانہ قتل کی شدید مذمت ، اہل خانہ اور وکلاء برادری سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے اللہ تعالی سے مغفرت وبلند درجات کی دعا کی اور وزیر اعلی پرویزالہی ،IG پو لیس پنجاب ، آر پی اواور CPO سے خواجہ شجر محمود ، نوید مختار گھمن اور انکے ڈرائیور کے قاتلوں کو گرفتارکرکے انصاف کے تقاضے پورے کرنے اور منطقی انجام تک پہنچانے اورحکو مت سے پنجاب کے دوسرے بڑے شہرفیصل آباد میں چوری ، ڈکیٹی ،قتل اور دیگر جرائم کی بڑھتی ہوئی وارداتوںکی روک تھام اور بزنس کمیونٹی سمیت تمام شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں