42

خوشحالی اور ترقی کا دور واپس لائینگے ، نواز شریف

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر ) مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ آج کا جلسہ دیکھ کر یقین ہوگیا ہے فیصل آباد زندہ ہے اور نواز شریف کے ساتھ ہے ، ممی ڈیڈی والی نہیں اصل یوتھ نواز شریف کے ساتھ ہے ،جب وہ دھرنے کررہے تھے ہم لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کررہے تھے ، دہشتگردی کا خاتمہ کررہے تھے ،ترقی کا سفر کررہے تھے ، نواز شریف کا انشاء اللہ دور واپس آئیگا تو روٹی چار روپے ، چینی 50روپے اور پٹرول 65روپے لیٹر دوبارہ ملے گا ، ترقی کا سفر وہی سے شروع کرینگے جہاں سازش کے تحت ختم کردیاگیا تھا ۔ فیصل آباد میں انتخابی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ آج فیصل آباد کے جوش وخروش ، پیار اور محبت کا جواب دینے کیلئے میرے پاس الفاظ ختم ہوگئے ہیں بس اتنا کہوں گا فیصل آباد زندہ باد۔ نواز شریف نے کہا کہ شہباز شریف صاحب نے آپ کو میٹرو بس پر ٹرخا دیا ہے یہ فیصل آباد صرف میٹرو بس نہیں یہاں اور ٹرین بھی ہونی چاہیے یہ سارا مجمع اورنج ٹرین دیکھنا چاہتا ہے پھر یہاںپر ہر بندے کے پاس روزگار ہونا چاہیے جو پچاس لاکھ نوکریوں والا روزگار نہیں کہتا تھا ایک کروڑ نوکریاں لائوں گا کیا کسی کو نوکری ملی یہاں پانچ سال بعد کوئی بے روزگار نظر نہیں آنا چاہیے،علاوہ ازیں پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ فیصل آباد کی ساری سیٹیں جیت کر یہاں کے نوجوانوں کو آئی ٹی یونیورسٹی دینگے ،میرے فیصل آباد الوں ہیرا پھیری نہ کرنا ، ترقی کا سفر شروع کرنا ہے تو آٹھ فروری کو شیر پر ٹھپہ لگاناہے ،عوام کا سمندر گواہی دے رہا ہے کہ فیصل آباد نواز شریف کے ساتھ ہے، عوام نواز شریف سے محبت کرتے ہیں، نواز شریف نے ہمیشہ فیصل آباد کو اپنا گھر سمجھا ہے، نواز شریف اورمریم نواز کا فیصل آباد کے عوام کو سلام پیش کرتا ہوں۔ فیصل آباد میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ آ ج کا فیصل آباد میں ڈھاتے مارتا سمندر اس بات کی گواہی دے رہا ہے کہ یہ شہر میاں نواز شریف کا ہے فیصل آباد ضلع ہو یا ڈویژن ہو میاں نواز شریف کے ساتھ آپ نے پیار کیا ہے اور نواز شریف نے ہمیشہ فیصل آباد کو اپنا گھر سمجھ کر ترقی اور خوشحالی کے منصوبے لے کر آیا ۔ انہوں نے کہا کہ یہاں پر جس طرح رانا ثناء اللہ صاحب نے فرمایا کہ چاہے صاف پانی کا منصوبہ ہو ، سڑکیں ہوں ، موٹروے ہو ہسپتال ہوں ستیانہ روڈ جھنگ روڈ سارے منصوبے نواز شریف کے خادم کے حصے میں آیا جو آپ سے خطاب کررہا ہے رانا ثناء اللہ بھی عابد شیر علی بھی میرے ساتھ ہوتا تھا وہ سڑکیں آج بھی قائم ہیں کہ نہیں ہم نے ایکسپریس وے بنائی ہم نے کہا فیصل آباد والو میٹرو چاہیے یا ایکسپریس وے تو عوام نے کہا ایکسپریس چاہیے نواز شریف نے کہا جو فیصل آباد کے عوام کہتے ہیں وہی کرو ہم نے ایکسپریس وے بنا کر دی ۔ انہوں نے کہا کہ آٹھ فروری کو آپ نواز شریف کو ووٹ دینگے شیر کوووٹ دینگے تو لاکھوں کروڑوں بچوں کو نوکریاں ملیں گئی تعلیمی وظائف ملیں گئے لیپ ٹاپ دوبارہ ملیں گئے اور فیصل آباد میں ترقی کا دور دورہ ہوگا ۔ شہباز شریف نے کہا کہ آج کا ٹھاٹھے مارتا سمندر گواہی دے رہا ہے کہ عوام کی محبت نواز شریف کے ساتھ ہے، نواز شریف نے فیصل آباد کو ہمیشہ اپنا شہر سمجھا اور ترقیاتی منصوبے لے کر آئے، وہ سڑکیں آج بھی قائم ہیں جو ہم نے یہاں بنائی تھیں۔شہباز شریف نے کہا کہ نوجوان اور بچے ملک کی طاقت اور سرمایہ ہیں، نوجوانوں کے لیے تعلیم کا انتظام کریں گے، نوجوان 8 جنوری کو شیر پر مہر لگائیں اور تعلیم کا انتظام کریں۔انہوں انہوں نے مزید کہا کہ ن لیگ فیصل آباد کے عوام کے لیے یہاں آئی ٹی یونیورسٹی بناکر دے گی، 8 فروری کو ہیر پھیر نہیں کرنی شیر پر ہی مہر لگانی ہے۔میری بات یاد رکھنا اللہ نے چاہا تو نواز شریف کی قیادت میں وہی ترقی کا عمل دوبارہ شروع ہوگا جو 2018میں سازش کے تحت روک دیاگیا تھا ۔دوبارہ موقع ملا تو ایکسپریس وے کے بعد میٹرو بھی بنا کر دینگے اور دوسری جب فیصل آباد کی ساری سیٹیں جتیں گئے تو فیصل آباد کے بیٹوں اور بیٹیوں کیلئے آئی ٹی یونیورسٹی بنا کر دینگے جو انٹرنیشنل سطح کی ہوگی اس لئے آٹھ فروری کو نکلو اور ترقی کے سفر شیر پر مہر لگائیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں