26

خوشحالی کیلئے ملک کو غیر ملکی قرضوں سے نجات دلانا ہو گی

فیصل آباد(پ ر)سابق ضلعی ناظم رانا زاہد توصیف نے کہا ہے کہ وطن عزیز کو ترقی ‘خوشحالی کی طرف گا مزن کرنے کیلئے نہ صرف غیر ملکی قر ضوں سے نجات دلانا ہو گی بلکہ حکمرا نوں کو کفایت شعاری کا مظاہرہ کر تے ہوئے اپنے اخراجات میں نما یاں کمی لانا ہو گی وگرنہ ملک کو ترقی یا فتہ بنانے ‘غربت ‘مہنگائی’بے ر و ز گاری’کے خاتمہ کا خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہ ہو گا’انہوں نے کہا کہ انگلینڈ میں صرف 40کے قریب گاڑیاں ہیں جو سرکاری طور پر استعمال ہوتی ہیں وہاں کے وزرائ’بھی ٹرین’یا بس میں سفر کرتے اور اسمبلی یا دفاتر میں آتے ہیں اس طرح سرکاری طور پر پٹرول کی بچت ہوتی ہے’مگر پاکستان میں اس کے برعکس سوا لاکھ سے زیاد ہ گاڑیاں ہیں جن کو وزرائ’بیورو کریٹس یا سرکاری افسران استعمال کرتے ہیں اور شاہانہ زندگی گزار رہے ہیں جبکہ غریبوں کے گھروں میں فاقوں کی نوبت آ چکی ہے ‘وزرا اور سرکاری افسران کیلئے نہ صرف پٹرول مفت ہے ‘بلکہ ڈرائیورز کے اخراجات بھی حکومت خرچ کرتی ہے اسی طرح سرکاری رہائشی مکانات’گیس’مفت بجلی وغیرہ کی بھی سہولت ہے جس کا تمام تر بوجھ سرکاری خزانے پر پڑتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں