فیصل آباد(پ ر)پاکستان عوامی تحریک کے ضلعی صدرمیاں کاشف محمود،ضلعی ناظم TMQخالدمصطفوی ایڈووکیٹ،چوہدری سہیل شوکت،غلام محمدقادری نے کہا ہے کہ 1985ء تک خوشحال ملک پاکستان کو مقروض اور غریب کرنے والوں کا بھی کبھی احتساب ہو گا؟ سارے ”مسٹر کلین” ہیں تو پھر پاکستان کو کس نے لوٹا ؟۔ کئی دہائیاں پرانے فیصلوں میں انصاف فراہم کرنا اچھی بات ہے امید ہے 9 سال پرانے کیس سانحہ ماڈل ٹائون کے مظلوموں کو بھی انصاف ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم سے کہیں زیادہ سیاسی، سماجی تضادات کا حامل ہمسایہ ملک چاند پر پہنچ گیا جبکہ ایٹمی ملک پاکستان کی 10کروڑ سے زائد آبادی سستی روٹی کے لئے مارے مارے پھررہی ہے۔
