76

خوشحال پاکستان کیلئے ضروری ہے کہ نواز شریف کو وزیراعظم بنایا جائے ، چوہدری عابد شیر علی ، شیخ محمد یوسف

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)8 فروری کو شیرکے نشان پر مہر لگا کر محب وطن پاکستانی ہونیکا ثبوت ہیں’ چار سال سب کو چور’ چور کہنے والا خود چور نکلا’ نوجوان نسل کو گمراہ کرنے والے اپنے انجام کو پہنچ گیا’ ان خیالات کا اظہار امیدوار پی پی 114 مسلم لیگ (ن) شیخ محمد یوسف اور امیدوار این اے 102 چوہدری عابد شیرعلی نے 225 ملکھانوالااحمد آباد میں غلام علی ساہی’ فیصل ساہی’ ذوالفقار ساہی’ میاں راشد’ رانا جابر اور رائے عرفان حیدر کھرل کی طرف سے منعقدہ کارنر میٹنگ کے شرکاء سے کیا’ انہوں نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف قوم کی امید ہے’ انشاء اللہ 8 فروری کے بعد وہ چوتھی مرتبہ ملک کے وزیراعظم بن کر بحرانوں میں مبتلا پاکستان کو خوشحالیوں کی طرف لائیں گے’ کیونکہ میاں محمد نواز شریف جب بھی اقتدار میں آیا ہے اپنی محنت اور اللہ کے فضل و کرم سے پاکستان نے ترقی کی ہے’ بیرونی دنیا میاں نواز شریف پر اعتماد کرتی ہے’ انشاء اللہ سی پیک مکمل ہو گا’ روزمرہ اشیاء کی قیمتوں کے ساتھ ساتھ بجلی’ گیس اور پیٹرول کی قیمتیں بھی نیچے آئیں گی’ ملک میں خوشحالی آئے گی اور عام آدمی سکھ کا سانس لے گا’اس موقع پر میزبان غلام علی ساہی’ فیصل ساہی’ ذوالفقار ساہی’ میاں راشد’ رانا جابر اور رائے عرفان حیدر کھرل و دیگر مقررین نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ مسلم لیگ (ن) کے شیروں کا ساتھ دیا ہے اس مرتبہ بھی شیخ محمد یوسف اور چوہدری عابد شیرعلی کو ہی کامیاب کروائیں گے’ کیونکہ ہمیں یقین ہے کہ خوشحال پاکستان کیلئے ضروری ہے کہ میاں محمد نواز شریف کو وزیراعظم بنایا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں