21

دانیال ٹائون میں چوروں نے نوجوان اور گھریلو جھگڑے پر خاتون قتل

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تھانہ صدر کے علاقہ دانیال ٹائون میں چوروں نے نوجوان کو گولیاں مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا، غلام محمد آباد میں گھریلو جھگڑے پر مشتعل ملزمان نے خاتون کو ابدی نیند سلا دیا، پولیس نے نعشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے قاتلوں کی تلاش شروع کر دی’ تھانہ صدر کے علاقہ دانیال ٹائون کے رہائشی شہباز ارشاد ولد ارشاد گھر میں سویا ہوا تھا کہ اس کے گھر سے ملحقہ نامعلوم چور پان شاپ کا شٹر کاٹ رہے تھے اور آواز سن کر گھر سے باہر نکلا تو شور مچاتے ہوئے جرأت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک چور کو پکڑ لیا تو اس کے ساتھیوں نے فائرنگ کر کے زخمی کر کے فرار ہو گئے، مضروب کو تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا جا رہا تھا کہ وہ راستے میں ہی زندگی کی بازی ہار گیا جبکہ غلام محمد آباد میں گھریلو جھگڑے پر مشتعل ملزمان نے جواں سالہ خاتون شمائلہ بی بی دختر خالد کو مار ڈالا۔، پولیس نے اطلاع ملنے پر نعشوں کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے قاتلوں کی تلاش شروع کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں