دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)سیاحت کے لیے دنیا کے 10بہترین شہروں کا انتخاب سامنے آگیا ہے، دبئی کو سیاحت کیلئے سب سے بہترین شہر قرار دے دیا گیا جبکہ اس فہرست میں انڈونیشیا کے جزیرے بالی کا دوسرا ، لندن کا تیسرا ، روم کا چوتھا ، پیرس کا پانچواں جزیری کریٹ چھٹے ، کانکون ساتویں ، مراکش آٹھویں ، ڈومینیکن ریپبلک نویں اور استنبول بالترتیب ابتدائی10شہروں میں شامل ہے۔سیاحت کیلئے معروف ادارے ٹرپ ایڈوائزر نے دنیا بھر کے لاکھوں افراد کی جانب سے جمع کرائے گئے تجزیوں کی بنیاد پر ان شہروں کو 2023کے لئے بہترین سیاحتی مقامات قرار دیا ہے’فہرست کے لیے سیاحوں کی جانب سے رہائش، ریسٹورنٹس اور وہاں کی سرگرمیوں کو دی جانے والی ریٹنگز کو بھی مدنظر رکھا گیا،ترکیہ کے مشہور شہر استنبول کے حصے میں 10واں نمبر آیا ہے۔
33