28

درابن چیک پوسٹ نے بس سے لاکھوں مالیت کا نان کسٹم سامان پکڑ لیا

ڈیرہ اسماعیل خان (نمائندہ خصوصی) ایس ایچ او درابن عبدالغفار خان نے پولیس پولیس نفری کے ہمراہ درابن چیک پوسٹ پر بس کی تلاشی کے دوران بس سے لاکھوں روپے مالیت کا نان کسٹم پیڈ سامان چاکلیٹ ‘کیک اور میکرونیز ودیگر سامان برآمد کرلیا۔تفصیلات مطابق ضلعی پولیس سربراہ عبدالرئوف بابر قیصرانی کی ہدایت پر ڈی ایس پی کلاچی سرکل آصف محمود کی نگرانی میں درابن پولیس نے ایس ایچ او درابن عبدالغفار خان کی قیادت میں ناکہ بندی کے ہمراہ درابن چیک پوسٹ پر کوئٹہ سے آنے والی بس کو روک کر اس کی چیکنگ کی تو بس میں سے 5لاکھ روپے مالیت کا نان کسٹم پیڈ سامان جس میں 30 کارٹن کیک،30بوری میکرونیز،50کارٹن مربہ (JEMAS) 100عدد کارٹن سنگل ملائی اور 50عدد کارٹن چاکلیٹ برآمد کرلئے ‘ ضروری کاروائی کے بعد سامان کسٹم حکام کے حوالے کردیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں