45

دربار پر سلام کرنے کے بہانے دوشیزہ آشنا کیساتھ فرار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) دربار پر سلام کرنے کے بہانے دوشیزہ آشنا کے ساتھ فرار ہو گئی، غلام محمد آباد پولیس نے مقدمہ درج کر کے مغویہ کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق غلام محمد آباد کے رہائشی امتیاز علی نے پولیس کو دی جانے والی درخواست میں بتایا کہ اسکی ہمشیرہ ثمن اپنی بھابھی کے ہمراہ دربار بابا قائم سائیں پر سلام کرنے کے بہانے گئیں جہاں پر اسکی بھابھی دربار کے اندر گئیں جب وہ واپس آئی تو مذکورہ لڑکی وہاں پر موجود نہ تھی جسے نامعلوم اوباش افراد نے اغواء کر کے فرار ہو گئے اور تلاش کے باوجود لڑکی کا سراغ نہ مل سکا، جس پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں