گزشتہ اڑھائی ماہ قبل راجن پور میں تعینات ہونے والے ڈپٹی کمشنر راجن پور شفقت اللہ مشتاق گڈ گورننس کا عملی ثبوت دے کر عوام کے دل جیت لیے ضلع راجن پور کی تاریخ میں پہلی مرتبہ عوام دوست ڈپٹی کمشنر تعینات ہوئے ہیں جو بلا تفریق امیر و غریب خدمت خلق کے جذبے سے سرشار ہیں۔ شفقت اللہ مشتاق ڈپٹی کمشنر راجن پور ایک ہمہ جہت شخصیت ہیں ایک بلند پایہ شاعر ہیں صوفی منش اور قلندرانہ مزاج ہونے کی وجہ سے لوگوں میں گھل مل جاتے ہیں ضلع بھر کے ہر علاقے شہری ہو یا دیہاتی یا قبائلی خود جا کر بہ نفس نفیس لوگوں سے ملاقات کرتے ہیں اور ڈور سٹیپ پر عوام کے مسائل سنتے ہیں شفقت اللہ مشتاق زیرک انسان، معاملہ فہم اور صاحب بصیرت بھی ہیں شہریوں کے مسائل سے بخوبی آگاہی رکھتے ہیں اور مسائل کے حل تک چین سے نہیں بیٹھتے انہوں نے ضلع راجن پور کے دیرینہ مسائل کو ایڈریس کیا ان کی تعیناتی کو چند ماہ ہوئے ہیں لیکن علاقے کے دیرینہ مسائل حل کرائے ہیں اور لوگوں سے ملنے کے لیے ان کے دروازے کھلے ہیں ان تک عام آدمی کی رسائی بہت آسان ہے ڈپٹی کمشنر شفقت اللہ مشتاق روزانہ صبح ساڑھے نو بجے اپنے دفتر میں “آسان رسائی” کھلی کچہری میں عوام کے مسائل سنتے ہیں اور موقع پر احکامات صادر کرتے ہیں اس کے علاوہ “اوپن ڈور پالیسی” کے تحت صبح 10:30 بجے سے 11:30 بجے تک لوگوں سے ملاقاتیں کرتے ہیں اور عوامی مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات کرتے ہیں ضلع کے انتظامی سربراہ ہونے کے ناطے شفقت اللہ مشتاق اپنے ماتحت افسران اور ضلعی محکموں کے سربراہوں کو یہی ہدایت کرتے ہیں کہ عام آدمی کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جائے روایتی افسر شاہی کی بجائے عوام کی عملی خدمت کریں۔ ڈپٹی کمشنر راجن پور شفقت اللہ مشتاق حکومتی پالیسیوں پر بھی بڑی کامیابی سے عملدرآمد کرا رہے ہیں وزیراعلی پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے انشیٹووز کی کامیابی کے لیے ذاتی دلچسپی لے کر بھرپور توجہ دے رہے ہیں جس کی وجہ سے وزیراعلی کے انشیٹووز کے مقامی سطح پر خاطر خواہ مثبت نتائج برآمد ہو رہے ہیں اور عوام کو واقعی ریلیف مل رہا ہے۔ ڈپٹی کمشنر شفقت اللہ مشتاق نے اپنی تعیناتی کے اول روز سے مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لیے عملی اقدامات کیے اور گراں فروشی پر کوئی کمپرومائیز نہ کیا۔ خصوصا اشیا اور خورد و نوش سستے داموں اور معیاری مقدار کی فراہمی کو یقینی بنایا۔ “ستھرا پنجاب” کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر راجن پور شفقت اللہ مشتاق نے رات دن انتھک محنت کی اور ان کے قابل تعریف عملی اقدامات سے راجن پور شہر بالخصوص اور بالعموم ضلع بھر کے دیگر شہریوں، علاقوں اور دیہاتوں میں صحت و صفائی اور ستھرائی کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کام کیا بلدیاتی اداروں کے ملازمین کی ہر ماہ بر وقت تنخواہوں کی باقاعدہ ادائیگی کے نظام کو بہتر بنایا ڈپٹی کمشنر راجن پور شفقت اللہ مشتاق صحت و صفائی کے کاموں کی خود نگرانی کرتے ہیں خود موقع پر جاتے ہیں صبح و شام روزانہ باقاعدگی سے ضلع بھر کے شہری اور دیہی علاقوں میں صحت و صفائی کے کام کی نگرانی کرتے ہیں وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر ضلع بھر میں گندم کی پیداوار میں اضافے کا منصوبہ، کپاس کی بہتر اور زیادہ پیداوار کے لیے کامیاب حکمت عملی اختیار کی، کسان کارڈ کے اجرا، ٹریکٹر سکیم اور ”اپنا گھر اپنی چھت” ، ”دھی رانی پروگرام” کو کامیابی سے ہمکنار کرایا جا رہا ہے ان کی سرپرستی میں کھیلتا پنجاب کا پروگرام بھی کامیابی سے جاری و ساری ہے شفقت اللہ مشتاق علاقے میں ”سموگ” کی روک تھام کے لیے بھی بروقت ہنگامی اقدامات کرائے، ”پولیو کی مہم” کو بھی کامیابی اور بحفاظت چلایا۔ ڈپٹی کمشنر راجن پور شفقت اللہ مشتاق ڈسٹرکٹ پبلک سکول (DPS) راجن پور کے بورڈ اف گورنر کے بورڈ آف گورنرز کے چیئرمین بھی ہیں ان کی سربراہی اور سرپرستی میں ڈی پی ایس میں ”او لیول” اور ”اے لیول” کی جدید تعلیم کی کلاسز کا اجرا ہوا ڈی پی ایس کی ہونہار سٹوڈنٹس نے ملکی سطح پر تعلیمی مقابلوں میں گولڈ میڈلز حاصل کر کے کامیابی کی ایک نئی اور منفرد مثال قائم کی۔ ڈپٹی کمشنر راجن پور شفقت اللہ مشتاق نے ادبی جمود کو توڑا۔ راجن پور میں تاریخی مشاعروں کا انعقاد کیا علاقے میں مقامی نوجوان کے بہتر اور روشن مستقبل کے حوالے سے انشیٹووز بھی قابل ذکر ہیں حال ہی میں خواجہ فرید یونیورسٹی کیمپس راجن پور میں ”یوتھ اور سوشل میڈیا” سیمینار منعقد کرایا اور نوجوانوں کو سوشل میڈیا کے استعمال کے سلسلے مثبت سوچ کو بڑی کامیابی سے اجاگر کیا۔ ڈپٹی کمشنر راجن پور شفقت اللہ مشتاق ضلع راجن پور کی ہردلعزیز محبوب شخصیت بن چکے ہیں اور راجن پور میں ان کی تعیناتی ایک نعمت سے کم نہیں۔
17