25

دریائے راوی میں پانی بھرنے سے کٹائوکا خدشہ

ساہیوال(بیورو چیف)دریائے راوی میں پانی بھرنے سے کٹائوکاخدشہ محکمہ انہار کی جانب سے بنایاگیا ریت کابند بیٹھ گیا،پتھروں سے پختہ بند بنایاجائے دیہاتیوںکا کمشنر ساہیوال سے مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق دریائے راوی میں قطب شہانہ پل کے قریب پانی زیادہ آنے سے سڑک کے کٹائوکاخدشہ بڑھ گیا ہے۔ دیہاتیوںکاکہناہے کہ کمشنر ساہیوال کے نوٹس کے بعد محکمہ انہار نے ریت کا بند بنایاجو بیٹھ گیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ سابقہ کمشنر سلوت سعید نے پختہ بند بنانے کیلئے پتھر ڈالوائے تھے لیکن ان کے تبادلے کے بعد مزید پتھر ڈالنے کاکام ٹھپ ہوگیاتھا۔ اگر مزید پتھر ڈال کر بند نہ بنایاگیاتونہ صرف سڑک کے کٹائو سے ساہیوال تا فیصل آبا د جانے کا رابطہ منقطع ہو جائے گا بلکہ خریداری کیلئے فیصل آباد جانے والے تاجروںکو بھی بھاری نقصان اٹھانا پڑے گا۔ انہوںنے کمشنر ساہیوال سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری محکمہ ہائی وے اور محکمہ انہار کو ہدایت کی جائے کہ سڑک کے کٹائو ہونے سے قبل پتھر ڈال کر سڑک کو کٹائو سے بچایاجائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں