44

دریائے چناب پر ڈیم کی تعمیر ‘ پاکستان ‘ بھارت میں قانونی جنگ

اسلام آباد(بیوروچیف)بھارت اور پاکستان کے درمیان کشن گنگا منصوبے اور ریٹل منصوبے کے ڈیزائن پر قانونی جنگ آج سے ہیگ میں شروع ہوگی’330میگاواٹ کے متنازع کشن گنگا اور850میگا واٹ کے منصوبے ریٹل ہایڈرو پاور کے لئے ورلڈ بنک نے غیر جانبدار ایکسپرٹس کی تشکیل کی تھی۔ یہ تشکیل بھارت کی درخواست پر کی گئی تھی۔ وفاقی سیکریٹری واٹر ریسورسز کی قیادت میں ایک وفد جس میں کمشنر آف انڈس واٹر، اٹارنی جنرل کی ٹیم اور وکلا کا وفد اس قانونی جنگ میں پاکستان کی نمائدگی کرے گا۔ نیوٹرل ایکسپرٹ پروسیڈنگ مرتب کرنے کے لئے دو روز چاہئے ہونگے کہ کس طرح اپنے کیس کا دفاع کریں۔ بھارت نے کشن گنگا پروجیکٹ جہلم اور ریٹل منصوبہ دریائے چناب پر تعمیر کرنا شروع کردیا ہے۔ بھارت نے جنوری میں کیس کی پروسیڈنگ کا بائکاٹ کیا تھا اور یہ موقف اختیار کیا تھا کہ دونوں منصوبوں کے ڈیزائن الگ ہیں اس لئے سماعت کے لئے نیوٹرل ایکسپرٹ کا تقرر کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں