فرانس(مانیٹرنگ ڈیسک)فرانس سے تعلق رکھنے والی دنیا کی معمر ترین خاتون 118 سال کی عمر میں چل بسیں۔غیرملکی میڈیا کے مطابق لوسائل رینڈن (Lucile Randon) نامی بزرگ خاتون11فروری 1904 کو پیدا ہوئی تھیں اور ان کی موت سوتے وقت ہوئی۔ رپورٹس کے مطابق لوسائل رینڈن نرسنگ ہوم میں رہائش پذیر تھیں اوروہیں انہوں نے زندگی کی آخری سانسیں لیں۔نرسنگ ہوم کے ترجمان نے لوسائل رینڈن کی موت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔گزشتہ سال 119 برس کی عمر میں جاپان کی کین تناکا کی موت کے بعد گنیز ورلڈ ریکارڈز کی جانب سے اپریل 2022 میں باضابطہ طور پر ان کو معمر ترین قراردیا گیا تھا۔
48