27

دوران عمرہ دل کادورہ پڑنے سے خاتون جاںبحق

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک)مسجد الحرام میں مصری خاتون روزے کی حالت میں دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کر گئیں۔غیرملکی میڈیا کے مطابق حیبا مصطفی نامی خاتون کو عمرہ ادائیگی کے دوران اور روزے کی حالت میں دل کا دورہ پڑا۔رپورٹس کے مطابق خاتون کی نمازِ جنازہ میں ہزاروں افراد شریک ہوئے۔غیرملکی میڈیا کے مطا بق حیبا مصطفی کے شوہر نے اپنی بیوی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ دیکھ بھال کرنے والی، صا لح اور فرمانبردار خاتون تھی۔خاتون نے پسما ند گا ن میں شوہر اور 5 بچوں کو چھوڑا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں