14

دوران ڈیوٹی وفات پانے والے اہلکاروں کی فیملیز کی فلاح ترجیح ہے

چنیوٹ(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل آف پولیس کے وژن کے مطابق شہدائ،دوران سروس وفات پانے والے پولیس افسران و جوانوں کی فیملیز کی ویلفیئر کیلئے اقدامات جاری ہیں۔شہدائے پولیس کے بچوں کو فیملی کلیم پر چنیوٹ پولیس میں بطور جونیئر کلرک بھرتی کرلیاگیا۔اس سلسلہ میں ڈی پی او دفتر میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چنیوٹ وسیم ریاض خان نے فیملی کلیم پر بطورجونیئر کلرک بھرتی ہونے والے حسنین عباس،سائرہ غفار شاہ کو تقرری آرڈر دیے،محکمہ پولیس میں شامل ہونے پر مبارکباد دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں