15

دور ہ حدیث مکمل کرنیوالے طلباء سعادت مند ہیں ،ڈاکٹر مفتی یونس رضوی

جڑانوالہ(نامہ نگار)جامع رضویہ تعلیم القرآن جامع مسجد بلال محمد علی پارک جڑانوالہ میں ختمِ بخاری شریف کے موقع پر ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا،جس میں ناظم اعلی تحریک اہل سنت پاکستان پیر طریقت ڈاکٹر مفتی یونس رضوی نے دورہِ حدیث کے طلبا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دورہِ حدیث مکمل کرنے والے طلبا سعادت مند ہیں،آپ ۖ کے ارشادات اور آپ ۖ کی تعلیمات پر عمل کرکے ہی کامیابی مل سکتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جو طلبا درس نظامی مکمل کرکے علاقے کی خدمت اور رہنمائی کیلئے جا رہے ہیں وہ یہ بات ذہن نشین کر لیں کہ علم کے ساتھ ساتھ عمل بھی ضروری ہے آپ سب کے کندھوں پر بہت بڑی ذمہ داری ڈالی گئی ہے اس پرفتن اور نفرتوں کے دور میں پیغام محبت دینا،لوگوں کو آپس میں جوڑنا،نفرتوں کو ختم کروانا ہم سب کی ذمہ داری ہے،یہ ملک ہمارا ہے ہمارے بڑوں نے ملک بنایا ہے ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم اسے مضبوط کریں اس پر جتنے بھی حملے ہو رہے ہیں ان حملوں سے بچنے کیلئے ہمیں ایک قوم بننا ہوگا۔ سیکیورٹی سے تعلق رکھنے والے اداروں کے ساتھ تعاون کرنا بھی ہمارا اخلاقی اور ملی فریضہ ہے،حدیث مصطفی ۖ اور سنت مبارکہ ۖ کو لوگوں تک پہنچانے کے کیلئے آپ سب کو بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے اس دور میں جب کہ امت مسلمہ مظلومیت والی زندگی گزار رہی ہے تو ہمارے اسلامی ممالک کے سربراہان کو متحد ہو کر عالمِ کفر کا مقابلہ کرنا چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں