لاہور (شوبز نیوز) معروف اداکار زاہد احمد نے کہا ہے کہ دولت اور شہرت ملنے کے بعد بھی جب زندگی میں سکون نہیں ملا تو زندگی کو اللہ کے احکامات کے مطابق گزارنے کا فیصلہ کیا، میں نے زندگی میں سکون کی تلاش میں بہت کچھ کیا لیکن کسی بھی طرح بے سکونی دور نہیں ہو رہی تھی تو پھر اللہ سے یہ دعا مانگی کے مجھے اپنی عبادت کرنے کی ہدایت دے۔اپنے ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا زندگی میں سب کچھ حاصل کرنے کے باوجود بھی میں بے سکون رہتا تھا،جب میں نے اللہ کے احکامات کے مطابق زندگی گزارنے کا ارادہ کیا تو اب پچھلے 6 سے 7 سال سے میں باقاعدگی سے 5 وقت کی نماز پڑھتا ہوں، اللہ سے قریب ہونے کے بعد میں نے اپنی زندگی میں سکون محسوس کرنا شروع کیا۔
10