فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سپیشل جج اینٹی کرپشن کے جج عبدالرحیم نے ریکارڈ پیش نہ کرنے پر اینٹی کرپشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر انوسٹی گیشن اور دو تھانوں کے ایس ایچ اوز کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔ عدالتی ذرائع کے مطابق گزشتہ روز فاضل عدالت میں مقدمات کی سماعت کے دوران ڈپٹی ڈائریکٹر انوسٹی گیشن’ ایس ایچ او سرکل اور ریجن اینٹی کرپشن نے عدالت میں بعض مقدمات کا ریکارڈ پیش نہیں کیا، جس پر فاضل جج نے ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کو حکم دیا کہ آئندہ سماعت پر مذکورہ ملزمان کو ریکارڈ سمیت پیش کیا جائے۔
17