کمالیہ(نامہ نگار) تبلیغ اسلام اور اسلامی تعلیمات کے فروغ کیلئے دو روزہ سالانہ اجتماع گزشتہ روز اختتام پذیر ہو گیا۔ اجتماع میں شہر اور گردونواح سمیت ملک بھر سے نامور اور جید علماء کے ساتھ ساتھ عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اجتماع میں علماء نے قرآن و سنت کی روشنی میں زندگی گزارنے کی تلقین کرتے ہوئے۔ نبی اکرم حضرت محمد ۖ کے اسوہ حسنہ پر مفصل روشنی ڈالی۔
