فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)ڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن فیصل آباد کا الیکشن 2023-24ء دلچسپ مرحلہ میں داخل’صدر اورسیکرٹری کے امیدواروں سے دیگر عہدوں کے امیدواراپنے ووٹ شوکروا کر ووٹوں کے متبادل حمایت حاصل کرنے کیلئے پرامید’الیکشن میں انتخابی معرکہ سرکرنے کیلئے دودن باقی’14جنوری کو 45سوکے قریب ووٹرز حق رائے دہی استعمال کرسکیں گے’بائیومیٹرک پولنگ ہوگی۔تاجر برادری’ سیاست دانوں کی طرف سے بھی امیدواروں کی طرف سے الیکشن جیتنے کیلئے ہرممکن کوششیں ہورہی ہیں صدر اورسیکرٹری کے امیدواروں سے ووٹ کے بدلے اپنی حمایت لینے کیلئے بھی کوششیں ہورہی ہیں امیدوار اپنے پاس ووٹوں کے بڑے بڑے دعوے کررہے ہیں بارالیکشن میں پہلی مرتبہ برادری ازم سے ہٹ کر صدر اور سیکرٹری کے عہدوں پر جیت حاصل کرنے کیلئے ہرعہدیدار’امیدوار اوربرادری سے ووٹ لے کر ووٹ دینے کے دعوے کئے جارہے ہیں ڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن کے الیکشن میں دودرجن سے زائد امیدوارمیدان میں موجود ہیں۔لیکن اصل الیکشن کا معرکہ صدراورسیکرٹری کے عہدوں پر جیت کیلئے ہے صدر اور سیکرٹری کیلئے مختلف پینل میں حمایت کے صلہ میں متبادل ووٹ حاصل کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔
36