26

دو موٹر سائیکلوں میں خوفناک تصادم ‘ 1نوجوان جاں بحق ‘ 1شدید زخمی

گوجرہ(نامہ نگار) دو موٹر سائیکلوں میں تصادم کے نتیجہ میں ایک نوجوان جاں بحق ہو گیا دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔ معلوم ہواہے کہ رحمت ٹائون گوجرہ کاذیشان اور نوید موٹر سائیکل نمبر1604آرآئی کے پر سوارتحصیل آفس روڈ سے گز ر رہے تھے کہ مخالف سمت سے آنیوالے تیز رفتار موٹر سائیکل سوار نے انہیں ٹکر دے ماری جس کے نتیجہ میں وہ دونوں موٹر سائیکل سے گر کر شدید زخمی ہوگئے جبکہ شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے ذیشان موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا’ شدید زخمی نوید کو فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال گوجرہ منتقل کر دیا گیا جہاں پر اسے طبی امدادکی فراہمی جاری ہے اطلاع ملنے پر تھانہ سٹی پولیس نے متوفی کی نعش اپنی تحویل میں لے کر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی اور پولیس مصروف کارروائی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں