13

دکھی اورمستحق افراد کی بھرپورمدد کی جارہی ہے

فیصل آباد(پ ر) چیئرمین ایف ٹی این ٹی گروپ احمدسعیدکھوکھرنے کہاہے کہ دکھی اورمستحق افرادکی بھرپورامدادکی جارہی ہے ۔ایف ٹی این ٹی گروپ کے پلیٹ فارم سے ہرماہ مستحقین میں راشن ،گرم کپڑے اوردیگراشیاء ضروریہ تقسیم کرنے کاسلسلہ جاری ہے ۔مخیرحضرات کابھی تعاون حاصل رہتاہے جوکہ انتہائی اہمیت کاحامل ہے ۔انہوںنے کہاکہ گزشتہ دنوں مستحق مردوخواتین افرادمیں گرم چادریں تقسیم کی گئیں ۔ان کاکہناہے کہ موسم سرمامیں غریب ،مستحق افرادکوبھرپورخیال رکھاجائے تاکہ وہ موسم کی شدت سے محفوظ رہ سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں