25

دھند کے باعث گوجرہ کے قریب ٹوبہ روڈ پر بس الٹ گئی ‘ متعدد مسافر زخمی

گوجرہ ( نا مہ نگار ) ٹوبہ روڈ پر دھند کے باعث تیز رفتار بس سڑک کنارے الٹ گئی دو صحا فیو ں سمیت درجن سے زائد مسا فر شدیدزخمی ہو گئے ۔ معلو م ہوا ہے کہ صادق آ باد سے معروف کمپنی کی بس نمبری 4576 ایف ڈی ایس فیصل آ باد کی طرف جا رہی تھی کہ دھند کے باعث گوجرہ کے قریب ٹوبہ روڈ پر الٹ گئی جس کے نتیجہ میں بس میں سوار گوجرہ کے مقامی صحا فی محلہ حفیظ پارک کے ثاقب محمو د بٹ ، نئی منڈی گوجرہ کے صحا فی رانا محمد اقبال جانباز ، چک نمبر 298 ج ب گوجرہ کا زاہد ، خانیوا ل کی ریحانہ بی بی ، چک نمبر371 ج ب گوجرہ کی نورین بی بی ، چیچہ وطنی کا نذیر احمد ، سمیت درجن سے زائد مسا فر شدید زخمی ہوگئے اطلا ع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیو ں کو تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتا ل منتقل کیا گیا جہا ں پر انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں