78

دھند کے باعث 22 ملکی و غیر ملکی پروازیں منسوخ

لاہور (بیوروچیف)ملک بھر میں شدید دھند کے باعث مختلف ایئر پورٹس سے ملکی و غیر ملکی 22 پروازیں منسوخ کر دی گئیں ۔پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن(پی آئی اے)کے مطابق اسلام آباد سے دوحہ، دبئی اور مسقط جانے والی 3 پروازیں شدید دھند کے باعث منسوخ ہوئیں جبکہ اسلام آباد سے العین جانے والی پرواز پی کے 144، ابوظہبی جانے والی پرواز 262 بھی منسوخ کردی گئی۔ایئر پورٹ حکام کے مطابق لاہور سے کوالالمپور جانے والی پرواز 898 اور 899 بھی نہ جا سکی جبکہ دبئی جانے والی پرواز پی کے 235، کوئٹہ جانے والی پروازیں پی کے 322 اور 323 بھی منسوخ ہو گئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں