75

دھوبی گھاٹ کے جلسہ میں نواز شریف نے شیخ اعجاز کو سٹیج پر اپنے ساتھ بیٹھا لیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) دھوبی گھاٹ کے تاریخی میدان میں منعقدہ جلسے میں نواز شریف نے سٹی صدر مسلم لیگ (ن) فیصل آباد شیخ اعجاز کو اپنے پاس بلا کر اپنے ساتھ بٹھا لیا اور کافی دیر ان سے گپ شپ لگاتے رہے زیر نظر تصویر میں میاں نواز شریف اپنے پیار کا اظہار کرتے نظر آرہے ہیں میاں نواز شریف نے بطورکنوینئر جلسہ کو کامیاب بنانے کیلئے دن رات محنت کی اس پر ان کو شاباش دی اور انکی ٹکٹ کے حوالہ سے بھی انکو اعتماد میں لیتے ہوئے کہا کہ آپ میرے بیٹوں کیطرح ہیں آپکی پارٹی کمٹمنٹ اور جر أ ت پر مجھے بڑا فخر ہے مشرف آمریت سے لیکر آجتک ہمارے ساتھ کھڑے ہیں انشاللہ الیکشن کے فوری بعد آپکو لاہور بلاں گا اللہ آپکو اسکا بہترین نعم البدل ادا کرے گا اور میں خود اس سارے معاملہ کو ذاتی طور پر دیکھوں گا، شیخ اعجاز نے اپنے قائد کی اس والہانہ محبت اور شفقت کا شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں