پشاور (نامہ نگار)پشاور میں دہشتگردوں نے سربند تھانے پر دستی بموں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں ڈی ایس پی بڈھ بیر سردار حسین دو گن مینز سمیت شہید ہوگئے۔پولیس کے مطابق تھانے پر حملے کے بعد ڈی ایس پی اپنے گن مینز ارشاد اور جہانزیب کے ہمراہ پہنچے تو دہشتگردوں نے ان پر فائرنگ کردی۔ایس ایس پی آپریشنز کے مطابق دہشتگردوں نے 2 یا 3 اطراف سے تھانے پر حملہ کیا، دہشتگردوں کی تعداد 6 سے 8 تھی۔پولیس اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ کئی گھنٹوں تک جاری رہا۔دہشتگردوں کے خلاف آپریشن ختم، صبح دوبارہ سرچ آپریشن کیا جائے گا۔پولیس کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں نے اسنائپر گن کا استعمال کیا۔پولیس کے مطابق دہشتگردوں نے 5 دستی بم بھی پھینکے تھے جن میں سے ایک پھٹا جبکہ 4 ناکارہ بنادیے گئے۔حملے کے بعد بکتر بند گاڑیاں پولیس اسٹیشن سربند پہنچادی گئیں۔
35