40

دہشت گردوں کا کوئی دین اور مذہب نہیں ہے

فیصل آباد (پ ر) پاکستان تحر یک انصاف کے رہنما میاں نبیل ارشد نے پشاور پولیس لائنز کی مسجد میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں 90معصوم لوگوں کی شہادت پر سخت رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں کا کوئی دین اور مذہب نہیں’ یہ بدبخت جہنم کی آگ کا ایندھن بنیں گے’ انہوں نے ڈی ایس پی عرب نواز’ 5 سب انسپکٹرز’ مسجد کی پیش امام صاحبزادہ نورالامین سمیت دیگر شہداء کی قیمتی جانوں کے ضائع پر تشویش کا اظہار کیا ہے’ انہوں نے کہا کہ ملک کے مشکل حالات میں پاک فوج اور سکیورٹی فورسزکا کردار قابل تحسین ہے ۔ دہشتگرد ملک میں خوف کی فضا قائم کرنا چاہتے ہیں ۔ پاک فوج اور سکیورٹی فورسزملکی سلامتی کی ضامن ہے۔پاک فوج کی محبت کا لازوال رشتہ ہمیشہ قائم رہے گا۔ پاکستان کی سلامتی و استحکام کیلئے اور سکیورٹی فورسزکے دست بازو بن کرآگے بڑھ کر کام کرنا ہو گا۔ موجودہ حکمران کو صرف اپنی کرپشن بچانے کی فکر ہے’ ملک اور قوم کی کسی کو فکر نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں