23

دہشت گردوں کا کھتی چیک پوسٹ پر حملہ ‘ جوابی کارروائی پر پسپا ہو گئے

ڈیرہ اسماعیل خان(نمائندہ خصوصی ) د ہشتگردوںکا کھتی چیک پوسٹ پر حملہ ‘ پولیس کی جو ا بی کاروائی کے بعد دہشتگرد پسپا ہوگئے ‘ایک پو لیس اہلکار زخمی ‘ ڈی پی او ڈیرہ عبدالرئوف بابر قیصر انی موقع پر پہنچ گئے ‘ زخمی پولیس اہلکار کی ہسپتال میں عیادت ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب نا معلوم دہشتگر د وں نے کھتی چیک پوسٹ پر ا چا نک حملہ کردیا’ حملے کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکا ر کانسٹیبل محمد اد ر یس زخمی ہو گیا۔ کھتی چیک پوسٹ پر تعینات پو لیس اہلکاروں نے دہشتگردوں کے حملے کو پسپا کر دیا ‘واقعہ کی اطلاع پر ڈی پی او ڈیرہ عبد ا لر ئوف بابر قیصرانی پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ خود موقع پر پہنچ گئے اور پولیس اہلکاروں کی ہمت اور حوصلے کو سراہا’ زخمی کانسٹیبل ادریس کو فوری طور پر اسپتال شفٹ کر دیا گیا جہاں ڈی پی او نے زخمی اہلکار کی ہسپتال میں عیادت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں