45

دہشت گردوں کیخلاف قوم اور ادارے متحد ہیں

اسلام آباد(بیوروچیف) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے دہشتگردی کی لہر دوبارہ سر اٹھارہی ہے مناسب اور فی الفور اقدامات نہ کیئے تو یہ نہ ناسور پورے ملک میں پھیل جائیگا ، ا نسد ا د دہشتگردی کیلئے کے پی کے کو 417ارب دیئے گئے خدا جانے وہ کہاں گئے؟قوم سوال کر رہی ہے ان دہشتگردوں کو دوبارہ کون واپس لایا؟کس نے کہا تھا کہ یہ جہادی ہیں اور پاکستان کے دوست ہیں۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے بہادر اور غیور عوام کی ہمت کو الفاظ میں بیان نہیں کر سکتے، پشاور حملے میں جانیں قربان کرنے والے شہدا کو پاکستان ہمیشہ یاد رکھے گا۔ دہشتگردوں کے خلاف قوم اورادارے متحد اور یک آواز میں کھٹرے ہیں ، تاریخ خیبر پختونخواہ کی مائوں، بہنوں کی قربانیوں کو فراموش نہیں کر پائے گی، پوری قوم اپنی بہادر فورسز کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی۔انہوں نے کہا کہ انسداد دہشتگردی کے اقدامات کی مد میں این ایف سی ایوارڈ کے تحت گزشتہ 10 برسوں میں 417 ارب روپے خیبرپختونخوا کو ادا کیے جا چکے ہیں تاکہ اس حوالے سے ان کی جائز ضروریات پوری ہوسکیں۔وزیر اعظم نے کہا کہ یہ 417 ارب روپیہ خاص طور پر انسداد دہشتگردی کے اقدامات کے لیے مختص تھا، خدا جانے اتنے بڑی رقم کہاں چلی گئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں