کرم (نامہ نگار)ضلع کرم صدہ بائی پاس پر نامعلوم مسلح افراد کی گاڑیوں پر فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق مسلح افراد نے پارا چنار سے پشاور جانے والی ایک کار اور ایک فلائنگ کوچ کو نشانہ بنایا، فائرنگ سے 5 افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ 3 افراد شدید زخمی ہوئے ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے
58