56

دہشت گردی کیخلاف جنگ جیتیں گے’رانا ثناء اللہ خاں

اسلام آباد (بیوروچیف)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ عالمی طاقتوں کے کہنے پر لڑائی میں شامل ہونے کی ضرورت نہیں تھی، جنہیں مجاہدین بنایا گیا وہ بعد میں دہشت گرد بن گئے، وزیراعظم، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی پارلیمنٹ آئیں گے اور پارلیمنٹ سے رہنمائی لیں گے، پارلیمنٹ میں جو فیصلہ ہوگا اس پر عمل کیا جائیگا دہشتگردی کیخلاف جنگ ہر قیمت پر جیتیں گے، کالعدم ٹی ٹی پی کے خراسانی گروپ نے پشاور واقعے کی ذمہ دار قبول کرلی۔قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ سانحہ پشاور پر ہر محب وطن پاکستانی جذبات رکھتا ہے، تمام پاکستانیوں کے جذبات نور عالم خان جیسے ہیں، 2005 سے 2015 تک دہشت گردی کے کئی واقعات ہوئے، جن میں 100، 100 شہادتیں ہوئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں