36

دہشت گردی کی لہر ہم سب کے لئے لمحہ فکریہ ہے

فیصل آباد(پ ر)وفاق المدارس السلفیہ پاکستان کے صدر پروفیسر علامہ ساجد میر ، ناظم اعلی پروفیسر محمد یاسین ظفر اور علما ومشائخ نے اپنے مشترکہ بیان میں جامع مسجد پولیس لائن پشاور میں خودکش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ اسے بزدلانہ کاروائی قرار دیا اور وقعہ میں شہید ہونے والوں پر دلی افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردی کی موجودہ تازہ لہر ہم سب کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔ تمام علما ومشائخ حکومت اور ریاستی اداروں کو مل جل کر اس کا سدباب کرنا چاہیے۔ حکومت وقت کی اولین ذمہ داری ہے کہ وہ دہشت گردی کا راستہ روکے۔ تمام شہریوں کے مال وجان کا تحفظ کرے۔ پاکستان میں بسنے والے تمام شہر محب وطن اور آئین ودستور کے پابند ہیں۔ آئین پاکستان کسی کو مسلح جدوجہد کی اجازت نہیں دیتا۔ اور خاص کرباحق قتل ، دہشت گردی اور نفرت انگیزی بہت بڑا جرم ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں