ڈیرہ اسماعیل خان (نمائندہ خصوصی) ضلعی پولیس سربراہ عبدالرئوف بابرقیصرانی نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے ناسور کو عوام کے تعاون سے سیکو رٹی ادارے اکھاڑ پھینکیں گے ‘ دہشتگردوں کا کوئی مذہب نہیں تاجران معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ‘ ٹریفک قوانین پر عملدرآمد سے ہی ٹریفک کے نظام میں بہتری لائی جاسکتی ہے ‘ ٹر یفک چالان کے حوالے سے ٹریفک پولیس کو ہد ا یات جاری کردی ہیں کہ چالان کی مد میں کم سے کم جرمانہ عائد کیا جائے ‘ان خیالات کا اظہار ا نہو ں نے انجمن تاجران شرقی سرکلر روڈ و کینٹ ایریا کے صدر چوہدری جمیل احمد کی قیادت میں ملنے و ا لے وفد سے اپنے دفتر میں کیا ‘ اس موقع پر مرکزی انجمن تاجران کے نعیم قریشی اور جنرل سیکرٹری انجمن تاجران کینٹ ایریا محمد زیشان شامل تھے ‘ وفد نے نو تعینات ضلعی پولیس سربراہ عبدالرئوف بابر قیصرانی کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور اپنے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ ضلعی پولیس سربراہ عبدالرئوف بابرقیصرانی نے کہا کہ پولیس کے اقدامات میں عوام اور تاجر برادری کا پولیس پر اعتماد بڑھے گا۔
41