فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ضلع فیصل آباد میں دینی مدارس کے سالانہ امتحان زیر اہتمام وفاق المدارس العربیہ پاکستان شروع ہوچکے ہیں فیصل آباد ضلع میں امتحانی مراکز 9 نگران عملہ کی کل تعداد87 امتحان دینے والے طلباء کی کل تعداد1924ہے دورئہ حدیث کے سالانہ اس سال امتحان دینے والے ضلع فیصل آباد کے طلباء کی تعداد219ہے جس میں طالبات کی تعداد3107 امتحانی سنٹرز کی تعداد19ہے مسؤل ضلع فیصل آباد وفاق المدارس العربیہ پاکستان مفتی محمد طیب مہتمم جامعہ اسلامیہ امدادیہ مسؤل شعبہ برائے حفظ قاری محمد یٰسین مہتمم جامعہ دار القرآن سید نذیر احمد شاہ مہتمم جامعہ فاروق اعظم مولانا عزیزالرحمن رحیمی مسؤل ڈویژن فیصل آباد صاحبزادہ زاہد محمو دقاسمی کوارڈینیٹر وفاق المدارس العربیہ پاکستان ضلع فیصل آبادنے امتحانی سنٹروں کا وزٹ کیا اور انتظامات تسلی بخش قرار دئیے۔ صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی کوارڈینیٹر وفاق المدارس العربیہ ضلع فیصل آباد کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ سالانہ امتحانات1444ہجری انتہائی باوقار انداز سے شروع ہو چکے ہیں ملک بھر کی طرح فیصل آباد میں بھی طلباء اور طالبات کثیر تعداد امتحان میں شریک ہے
27