68

دین برحق کی تعلیمات پرعمل ہی ایمان کی تکمیل کا راستہ ہے

فیصل آباد(پ ر )پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوارPP-100رائے شہادت خاں کھرل نے کہاکہ سال 2023پاکستان سمیت دنیا بھر پر بھاری رہا ،خدا کرے نیا سال 2024ملکی وملی سلامتی اورمعاشی ترقی کاسال ثابت ہو،ہم نے آج تک پچھلے سالوں میں اپنی سابقہ کوتاہیوں پر نہ غور کیا ور نہ ہی کوئی سبق سیکھا ، ہر سال ایک نیا سال نئی امنگوں کے ساتھ طلوع ہوتا ہے ،اللہ تعا لی ہمیں اپنی اصلاح کرنے کی توفیق دے امین ۔خدا کے لیے نوجوان نسل اور اپنے گھرانے کی بہتری کے لیے اطاعت رسولۖ اور احکام الہی کو اپنانا ہمارا مقصد حیات ہونا چاہیے ۔ انفرادی اور اجتماعی زندگیوں میں دین برحق کی تعلیمات پر عمل ہی ایمان کی تکمیل کا راستہ ہے ۔ انھوں نے کہا کہ ہمیں قرآن و سنت اور اولیاء اللہ کی تعلیمات سے اپنی اولادوں کی تعلیم تربیت کے لیے کردار سازی پر توجہ دینی ہو گی۔قول و فعل کے تضادات کو ختم کرنا ہو گا،نماز کی پابندی قرآن کی تلاوت اور حقوق العباد کی ادائیگی کو اپنا مرکز و محور بنانا ہو گا۔ ہر دور کے اکابرین نے نصب العین کے حصول کی مختلف جہتوں پر غور کیا اور علم و تدبر کی نئی راہیں نکالیں جنکا مقصد انقلاب بذریعہ تعلیم ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں