35

دیہاتیوں نے ڈاکو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا

ماموں کانجن (نامہ نگار) موٹرسائیکل چھین کر بھاگنے والا ڈاکو دیہاتیوں کے ہتھے چڑھ گیا، درگت بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا گیا’ دو ڈاکو فرار ‘ تفصیلات کے مطابق علاقہ تھانہ ماموں کانجن میں تین نامعلوم ڈاکوئوں نے مکرم ولد امجد سے 125موٹرسائیکل چھین کر 516گ ب کی جانب فرار ہو گئے وہاں پر بھی سرفراز ولدشفیق سے یونائیٹڈ موٹرسائیکل چھین کر بھاگنے کی کوشش پر ایک ڈاکو دیہاتیوں کے ہتھے چڑھ گیا دو ڈاکو فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے پکڑے گئے ڈاکو کو دیہاتیوں نے خوب درگت بنانے کے بعد مقامی پولیس کے حوالے کر دیا جس سے مکرم ولد امجد کا 125موٹرسائیکل برآمد کر لیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں