32

دیہی مرکز صحت منڈی صادق گنج کا کلرک سالوں سے ڈیوٹی سے غیرحاضر

منڈی صادق گنج (نامہ نگار) آر ایچ سی کا کلرک سالوں سے ڈیوٹی سے غیر حاضر، رورل ہیلتھ کمپلیکس منڈی صادق گنج میں تعینات کلرک زاہد حسین کئی سال سے ڈیوٹی نہیں کر رہا جبکہ کلرک زاہد حسین کی حاضری لگنے کا سلسلہ بدستور جاری ہے چیف ایگزیکٹو ہیلتھ بہاول نگر کے دو بار دورے اور متعدد بار نشاندہی کے باوجود بھی نہ تو ڈیوٹی نہ کرنے والے کلرک کے خلاف کاروائی نہ ہو سکی اور نہ وہ ڈیوٹی پر حاضر ہو سکا شہریوں نے ڈپٹی کمشنر بہاول نگر نے ڈیوٹی نہ کرنے کلرک کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں