39

ذخیرہ اندوزوں ‘ گرانفروشوں ‘ ملاوٹ مافیا کیخلاف انتظامیہ سرگرم

چنیوٹ(نامہ نگار)ڈپٹی کمشنرفیصل عباس مانگٹ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس ڈی سی آفس میں منعقدا ہوا، ا جلا س میں، اسسٹنٹ کمشنرزبلال بن عبدالحفیظ، کا مر ان اشرف، مہتاب احمد خان،ڈی او انڈ سٹر یز ، ا یکسٹرا اسسٹنٹ ڈائریکٹر زرعی ما ر کیٹنگ، ڈ سٹر کٹ فوڈ کنٹرولر اور دیگر متعلقہ ڈ یپا رٹمنٹس افسر ا ن، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس، انجمن تا جران کے نمائندگان و دیگر بھی شریک تھے،ڈپٹی کمشنرفیصل عباس مانگٹ نے مختلف اشیائے ضرو ریہ کی طلب ورسد کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے اشیا ئے ضروریہ کی گرانفروشی کی روک تھام کیلئے موثر اقدامات کی ہدایت کی۔انہوں نے اشیاء خوردونوش بالخصوص سبزیوں کی قیمتیں اعتدال جبکہ پیاز کے نرخ کنٹرول کرنے کیلئے سپلائی چین پر کڑی نظر رکھنے کی ضرورت پر زوردیا۔انہوں نے کہا کہ طلب اور رسد کے فرق کو کم کرنے اورمقررہ نرخوں پر دستیابی یقینی بنائی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں