23

ذخیرہ اندوزی کرنے والوں سے کوئی رعایت نہیں ہو گی

ڈیرہ اسماعیل خان (نمائندہ خصوصی) مقامی کچھ آٹا ڈیلرز کی جانب سے زخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری کی شکایات پر اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ فرحان احمد کے حکم پر تحصیلدار ساجد سلیم نے گردآور سرکل ڈیرہ اکرام بلوچ اور فوڈ انسپکٹر محمد جمیل مروت نے مقامی پولیس کے ہمراہ مختلف دکانوں اور آٹا ڈیلرز کو اچانک چیک کیا ‘اس دوران دکانوں پر آٹا سرکاری نرخوں پر فروخت ہو رہا تھا اور کہیں بھی آٹا یا اشیائے خوردنوش زخیرہ نہیں کی گئی تھیں’ اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ نے میڈیا کو بتایا کہ ماہ رمضان المبارکے دوران کسی کو ذخیراندوزی اور ناجائز منافع خوری کی اجازت نہیں دی جائے گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں