48

ذوالفقار کالونی کے مسائل کو ترجیحاتی بنیادوں پر حل کرائیں گے ، امیدوار پی پی 115 میاں طاہر جمیل

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما’ امیدوار برائے چیئرمین چوہدری محمد امین رحمانی کے زیراہتمام ذوالفقار کالونی گلی نمبر دو میں ایک جلسہ کا انعقاد کیا گیا جس میں امیدوار برائے ایم پی اے PP-115 میاں محمد طاہر جمیل مہمان خصوصی تھے، اس جلسہ میں عمائدین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کرکے جلسہ کی رونقوں کو چار چاند لگا دیئے۔ امیدوار برائے ایم پی اے PP-115 میاں محمد طاہر جمیل’ امیدوار برائے چیئرمین چوہدری محمد امین رحمانی،چوہدری منظوراحمد رحمانی اور چوہدری ریاض رحمانی نے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام 8فروری کو ”شیر” کے انتخابی نشان پر مہریں لگا کر مسلم لیگ (ن) کے نامزد امیدواروں کو تاریخ ساز کامیابی سے ہمکنار کرینگے، مقررین نے اپنے خطابات کے دوران یقین دلایا کہ ذوالفقار کالونی کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کر کے یہاں پر ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے جائیں گے اور ذوالفقار کالونی کو فیصل آباد کا مثالی علاقہ بنا دیا جائیگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں