جڑانوالہ(نامہ نگا ر ) 10روز قبل لاپتہ ہو نیوالی ذہنی طور پر ابنار مل50سالہ خاتون کا تاحال سراغ نہ لگ سکا،تفصیلات کے مطا بق تھانہ سٹی کی حدود لال مسجد نزد غلام رسول کالو نی کی رہائشی 50 سالہ ذہنی طور پر ابنار مل 50 سالہ خاتون 10روز قبل لاپتہ ہوئی مگر تاحال اس کا سراغ نہ لگ سکا ہے ورثا کے مطابق لاپتہ ہونیوالی خاتون اپنا نام روبی بتاتی ہے جس کسی کو اسکے بارے میں علم ہو اس نمبر 607044-0321 پر اطلاع دے اطلاع دینے والے کو 25 ہزار روپے نقد انعام دیا جائے گا تاہم پولیس مصروف کارروائی ہے۔
