جڑانوالہ(نامہ نگار)پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق ٹکٹ ہولڈر رائے شہباز کلیار نے ساتھیوں سمیت ن لیگ کے نامزد امیدواران اشرف چوہد ر ی اور خان بہادر ڈوگر کی حمایت کا اعلان کر د یا ،تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق ٹکٹ ہولڈر رائے شہباز خان کلیار نے اپنے گائوں کے ڈیرے پر کارنر میٹنگ کا انعقاد کیا جہاں رائے شہباز کلیار نے اپنے ساتھیوں رائے شیر افضل کلیار،رائے جرار خالد کلیار،میاں اکبر آرائیں 68 ملکی،مہر شاھد سیال چکو اعواناں،چیرمین انوار گجر،ملک وقاص اعوان،مزمل نواز خان آف 69 ملکی،غلام عباس اعوان،عامر جٹ 23 گ ب ، بابا محمد شیر کلیار کلساں،حاجی مظہر بلوچ،بابا طالب بلوچ 145 گ ب،شکور سکھیرا نمبردار 3 چک ، راے امتیا ز اشرف کھرل،مظہر سرگانہ ، ڈاکٹر رانا تنو یر،منظر جٹ،سید عاصم شاہ،بلال کلیار،میاں ناصر ، رانا عمران،علی کلیار، علی عثمان کلیار،رضا کلیار،سرفراز کھرل بڈھیکا، مقصود کلیار اور علی نواز کے ہمراہ پاکستان ن لیگ کے نامزد امیدوار پی پی 100 سردار خان بہادر ڈوگر اور پی پی 101 میں اشرف چوہدری کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔
