گوجرہ (نامہ نگار)سابق صوبائی وزیر چوہدری بلال اصغر وڑائچ کے کوارڈی نیٹر PP-118 رانا ابرار خاں کو ڈسٹرکٹ چیئر مین بیت المال ٹوبہ ٹیک سنگھ بنایا گیا ہے ‘ چوہدری اظہر الحق ماہوں وائس چیئرمین ہونگے ‘ گزشتہ روز حکومت پنجاب کی طرف سے انکا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیاہے ‘ رانا ابرار خاں نے اپنے آفس ٹوبہ میں چارج سنبھال لیا ہے ‘ اس موقع پر چوہدری بلال اصغر وڑائچ سابق ایم پی اے ‘ چوہدری حسام علی وڑائچ اور سرفراز حسن پی اے بھی موجود تھے ۔
33