68

رانا ثناء اللہ خاں کی خواجہ اسلام کے گھر آمد ، تمام گلے شکوے دور

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صوبائی صدر وسابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اﷲ خاں مسلم لیگ (ن) کے دیرینہ ساتھی وسابق ایم پی اے خواجہ محمد اسلام کو منانے ان کے گھر پہنچ گئے، تمام گلے شکوے دور ہو گئے، مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کو کامیاب کروانے کیلئے پرعزم۔ تفصیل کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صوبائی صدر رانا ثناء اﷲ خاں مسلم لیگ (ن) کے پرانے ساتھی وسابق ایم پی اے خواجہ محمد اسلام کے گھر پہنچ کر خواجہ محمد اسلام کے تمام گلے شکوے دور کرتے ہوئے کہا کہ خواجہ محمد اسلام مسلم لیگ (ن) کے دیرینہ ساتھی ہونے کے ساتھ ساتھ مسلم لیگ (ن) اور شہر کا قیمتی اثاثہ ہیں ان کی پاکستان مسلم لیگ (ن) کیلئے خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں، ان کا شمار میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کے قریبی ساتھیوں میں ہوتا ہے۔ انہوں نے ہمیشہ مسلم لیگ (ن) کی کامیابی کیلئے کوشاں رہے ہیں۔ رانا ثناء اﷲ خاں نے خواجہ محمد اسلام سے کہا کہ وہ 8فروری کو ہونیوالے عام انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کو کامیاب کروانے کیلئے میدان میں آئیں جس پر خواجہ محمد اسلام نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کی کامیابی کیلئے تن من دھن قربان کر دونگا اور ثابت کرینگے کہ فیصل آباد مسلم لیگ (ن) کا قلعہ اور میاں محمد نواز شریف’ میاں شہباز شریف کے چاہنے والوں کا شہر ہے۔ اس موقع پر خواجہ حمد اسلام’ میاں وحید الحق’ شاہد محمود بیگ’ میاں ذوالفقار عنایت اور دیگر مسلم لیگی عہدیدار وکارکنان بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں