25

رانا ثناء اللہ کی زیرسرپرستی مریم نواز کا تاریخی استقبال ہوگا

مکوآنہ(نامہ نگار)رانا ثنا اللہ وزیر داخلہ کی ز یر سرپرستی میں پاکستان مسلم لیگ ن سنیئر نائب صدر مریم نواز کا تاریخی استقبال ہو گا این اے 95کے امیدوار ملک تحسین اعوان نے چک 54سرہالی میں ہزاروں ووٹر سپوٹرز کو ظہرانہ دیا اور ورکر کنونشن کی مشاروت کی تفصیل کے مطابق چک 54ر۔ب سرہالی میں ملک تحسین اعوان چیئرمین ڈائریکٹرز بورڈ فیسکو نے ہزاروں مسلم لیگی ورکرز اور اعوان برادری کو ظہرانہ ملک تحسین اعوان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رانا ثنا اللہ کی سرپرستی میں مریم نواز کا فقیدالمثال استقبال کیا جائے گا اپنے دوستوں لیگی ورکرز کے اسرار پرحلقہ این اے 95 قومی اور پی پی 98 سے صوبائی کا امیدوار ہوں پارٹی نے اگر ٹکٹ دیا تو سیاسی مخالفین کو عبرتناک شکست دیں گے رانا ثنا اللہ اور مرکزی قیادت نے دو دفعہ ٹکٹ دیا۔ پارٹی مفاد میں چھوڑا گزشتہ بیس سال سے بے لوث خدمت کر رہاہوں پارٹی و قیادت اعتماد کریں گزشتہ پارٹی خدمات کے مدنظر چیئرمین فیسکو کا عہدہ ملا صارفیں و ورکر میری کارکردگی سے واقف ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں