30

رانا ثناء اﷲ پی پی100′ احمد شہریار PP115سے امیدوار

فیصل آباد( وقائع نگار خصوصی) وفاقی وزیر داخلہ راناثناء اﷲ خاں نے اپنے پرانے صوبائی حلقہ پی پی115 میں الیکشن لڑنے کیلئے اپنے داماد احمد شہریار کو میدان میں اُتار دیا، اس حلقہ سے احمد شہریار کے ساتھ متبادل اُمیدوار کے طور پر رانا ثناء اﷲ کی بیٹی اقراء ثناء نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔ جبکہ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اﷲ خاں آج حلقہ پی پی100 کے ریٹرننگ آفیسر شوکت مسیح اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ کے پاس اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروائیں گے۔ پہلی بار ایسا ہو رہا ہے کہ رانا ثناء اﷲ خاں کی فیملی کا کوئی دوسرا فرد بھی انتخابی میدان میں اُترے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں