فیصل آباد(پ ر) پاکستان مسلم لیگ ن لائز رفورم نائب صدر پنجاب مضبوط امیدوارPP-113 انشاء اللہ ایم پی اے سینئر ایڈووکیٹ سپریم کورٹ رانا محمد اظہر خاں نے کہا ہے کہ رانا شاہد منیر کی جیت ا صل میں غیور وکلاء کی کامیابی ہے ۔فیصل آباد جیسے بڑے آبادی و ا لے ڈویژن میں ہائی کورٹ بنچ کے قیام کیلئے بھی کاوشیں بروئے کار لا ئیں گے ۔ تاجر برادری ہائی کورٹ بنچ کے قیام کے ضمن میں بار ایسوسی کے شانہ بشانہ ہے۔تاجر برادری اور وکلاء برادری نے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ الیکشن میں رانا شاہد منیرکو صدر منتخب ہونے پر نہ صرف مبارکباد پیش کی ہے بلکہ اس امر کی توقع کا اظہار کیا ہے کہ موصوف وکلاء کے حقوق کی ترجمانی ،مسائل کے حل کیلئے ہمیشہ کوشاں رہیں گے نیز فیصل آباد جیسے برے آبادی والے ڈویژن میں ہائی کورٹ بنچ کے قیام کیلئے بھی کاوشیں بروئے کار لائیں گے تاکہ فیصل آباد ڈویژن کے عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا ہو سکے اپنے مشترکہ بیان میں تاجر رہنمائوں نے کہا کہ موصوف رانا شاہد منیر کی کامیابی اصل میں غیور وکلاء کی کامیابی ،کامرانی ہے تاجر برادری ہائی کورٹ بنچ کے قیام کے ضمن میں بار ایسوسی ایشن کے شانہ بشانہ ہے تاجر برادری مطالبہ کرتی ہے کہ فیصل آباد جلد ازجلد ہائی کورٹ بنچ قائم کیا جائے۔
32