24

رانا فیاض حسین کی والدہ محترمہ کا ختم چہلم 19 جنوری کو ہوگا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) میجر حاجی سلطان محمد خاں کی اہلیہ محترمہ اور شہر کی ممتاز کاروباری شخصیت رانا فیاض حسین (فیاض پٹرولیم والے) کی والدہ ماجدہ’ ڈاکٹر فارس حسین’ رانا فراز حسین اور بیرسٹر فیضیاب حسین منج کی دادی جان جو گزشتہ دنوں رضائے الٰہی سے انتقال کر گئی تھیں، مرحومہ مغفورہ کا ختم چہلم 19جنوری بروز جمعہ صبح 10 بجے مسجد زین العابدین سدھوپورہ میں ہو گا، اس موقع پر قرآن خوانی ہو گی اور چالیسویں کا ختم شریف ادا کیا جائے گا۔ احباب سے اپیل کی ہے کہ وہ مرحومہ مغفورہ کے لیے فاتحہ خوانی کریں اور ختم چہلم شریف میں شرکت کر کے ثواب دارین حاصل کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں